ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایم آئی ایم مسلم ریزرویشن کے لیے مہاراشٹر میں تحریک چلائے گی: اسد الدین اویسی

ایم آئی ایم مسلم ریزرویشن کے لیے مہاراشٹر میں تحریک چلائے گی: اسد الدین اویسی

Thu, 18 Nov 2021 21:48:48    S.O. News Service

اورنگ آباد18نومبر(آئی این ایس انڈیا) تلنگانہ میں اویسی مسلم مسائل کے تئیں جتنے فکرمندنہیں ہیں،اس سے زیادہ وہ پورے ملک کے مسلمانوں کی فکرکررہے ہیں۔آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر اسد الدین اویسی نے جمعرات کوکہاہے کہ ان کی پارٹی مہاراشٹر میں مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کا مطالبہ کرنے کے لیے ریاست بھر میں احتجاج کرے گی۔ اویسی نے مہاراشٹر میں مسلمانوں کی موجودہ صورتحال پر اورنگ آباد میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے بات کی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے دعویٰ کیاہے کہ عدالت نے قبول کیا ہے کہ مسلم کمیونٹی کی 50 ذاتوں کو ریزرویشن دیا جانا چاہیے۔ تاہم تمام سیاسی پارٹیاں مراٹھا برادری کی حمایت کر رہی ہیں، لیکن کوئی بھی مسلمانوں کے لیے ریزرویشن کی بات نہیں کر رہاہے۔ مسلمانوں کو ریزرویشن کے مطالبے پر ہم مہاراشٹر میں احتجاج کریں گے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ریاستی حکومت ناگپوراسمبلی اجلاس کے دوران ریزرویشن کے لیے آرڈیننس لائے۔

اویسی نے کہا کہ مراٹھا برادری کو ریزرویشن کے لیے احتجاج کرنا چاہیے اور اے آئی ایم آئی ایم ان کی حمایت کرے گی۔ ریاست میں مراٹھا برادری کئی دنوں سے خاموش ہے۔ انہیں احتجاج کرنا چاہیے اور ہم ان کی حمایت کریں گے۔ ریاست میں امراوتی میں تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اویسی نے کہاہے کہ واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔


Share: